پاکستان
28 فروری ، 2012

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہار پرپنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا مظاہرہ

لاہور…پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہار پر لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے نیو کیمپس میں کینال روڈبلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔پاکستان کے ہارتے ہی پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز کے طلبا کینال روڈ پر نکل آئے اور ٹریفک بلاک کردی۔ ٹریفک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کپتان مصباح الحق کو تبدیل کیا جائے۔ تاہم مظاہرین میڈیا ٹیموں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد منتشر ہو گئے۔

مزید خبریں :