پاکستان
28 فروری ، 2012

بلوچستان سے متعلق قرارداد سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں،حنا ربانی کھر

بلوچستان سے متعلق قرارداد سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں،حنا ربانی کھر

ابو ظہبی…وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرارداد سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں،امریکا کو قرارداد کے متعلق گھسیٹنا مناسب نہیں۔نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ابو ظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکا کو قرارداد کے معاملے پر وضاحت کی ضرورت نہیں تھی تاہم اس نے پھر بھی وضاحت کی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی کانگریس میں قرارداد انفرادی معاملہ تھا۔ حنا ربانی کھرنے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے ان سے کہا کہ اگر پاکستان کی پارلیمنٹ میں کوئی قرارداد پیش کردے تو اسے روک نہیں سکتے۔امریکی وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی قرارداد کی حکومت حمایت کرے تو گلہ کیا جائے۔ حنا ربانی کھرنے کہا کہ امریکی حکومت نے بار بار کہا ہے کہ یہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے، حنا ربانی کھرنے کہا کہ امریکی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس معاملے پراس کی پالیسی بدلی ہے نہ بدلے گی۔۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے یقینی طورپر کچھ ایشوز ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے،جن ایشوز پر ڈٹ جانے کی ضرورت تھی اس پر پاکستان ڈٹ گیا۔ حنا ربانی کھرنے کہا کہ افغانستان میں افغان گروپوں کے درمیان مذاکرات کی زیادہ ضرورت ہے، پاک بھارت کرکٹ کے متعلق سوال پر حنا ربانی کھرنے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت اور کرکٹ بورڈز دونوں ٹیموں کی سیریز کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر تاریخوں کا شیڈول مسئلہ بنا ہوا ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال 2008 اور 2009 کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

مزید خبریں :