28 فروری ، 2012
استور.. . . . .. . گلگت بلتستان کے ضلع استور میں پیر کی صبح سے شروع ہونے ولا برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ضلع استور میں گزشتہ ایک ہفتے تک مسلسل برف باری ہوتی رہی،اتوار کو موسم صاف ہوا تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیا،تاہم پیر کی صبح سے شدید برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجو ابھی تک جاری ہے۔شدید برف باری کے باعث استور میں معمولات زندگی معطل ہوگئے ہیں ،شدید سردی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔