28 فروری ، 2012
چمن. . . .. .. بلوچستان کے علاقے چمن اور ڈیرہ بگٹی میں فرئنٹیر کور بلوچستان کی کارروائی،بھاری مقدار میں بارود، اوراسلحہ برآمد ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ فرئنٹیر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف سی کے پشین اسکاوٹس نے چمن کے قریب ایک چیک پوسٹ پر کوئٹہ انے والی ایک گاڑی کی تلاشی لی تو اس مشتبہ گاڑی سے ایک سو دس کلو بارود، بیس پسٹل، بیس ڈیٹونیٹر،بیس وائریس سیٹ برآمد ہوئے ،ایف سی اہلکاروں نے گاڑی میں موجود ایک شخص کو گرفتار کرلیا ایف سی ترجمان کے مطابق چمن کے قریب پکڑے جانے والا اسلحہ ،سازوسامان اور دھماکہ خیز مواد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔علاوہ ازین ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں دو مقامات پر نصب 28کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا۔