Time 23 جولائی ، 2024
پاکستان

شانگلہ: چیئرلفٹ میں پھنسے بیٹےکو بچاتے ہوئے باپ جاں بحق

شانگلہ کے علاقے شنگ کے قریب چیئرلفٹ میں پھنسے بیٹےکو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے باپ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق بیٹے کی مددکے لیے آنے والا باپ رسی ٹوٹنےسے دریائے سندھ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

بعد ازاں چیئرلفٹ میں پھنسے ہوئے بچےکو مقامی افراد  نے ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطاق ڈوبنے والے باپ کی لاش نہ مل سکی، تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :