پاکستان
28 فروری ، 2012

کراچی:مسلح ملزمان کی فائرنگ سے2 رینجرز اہلکار سمیت3 افراد زخمی

کراچی:مسلح ملزمان کی فائرنگ سے2 رینجرز اہلکار سمیت3 افراد زخمی

کراچی. .. ... . کراچی کے علاقے خدا داد کالونی کے قریب اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کی فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق خداداد کالونی میں چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار رینجرز اہلکار اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کا تعاقب کررہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی اویس اور ثنااللہ اور ایک راہ گیر وقار زخمی ہوگیا۔فائرنگ سے زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد رینجرز اور پولیس نے جائے وقعہ کو بند کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :