پاکستان
28 فروری ، 2012

کوئٹہ:مسلح افراد کی فائرنگ ، ایس ایچ او سمیت2 اہلکار زخمی،4 ملزمان گرفتار

کوئٹہ:مسلح افراد کی فائرنگ ، ایس ایچ او سمیت2 اہلکار زخمی،4 ملزمان گرفتار

کوئٹہ . . .... .کوئٹہ کے علاقے سریاب میں اغوا برائے تاوان کے گروہ کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ، چارملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔سی سی پی او کوئٹہ احسن محبوب نے جیو نیوز کوبتایا کہ سریاب تھانے کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او سریاب راجہ عبدالقیوم کی قیادت میں سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ کے ایک گھر پر چھاپہ مارا اس دوران میں گھر سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سریاب راجہ قیوم اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جوابی فائرنگ کے بعد چارملزمان کو گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔سی سی پی او کوئٹہ نے بتایا کہ اس گروہ کے مزید افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :