28 فروری ، 2012
صوابی. .. . . . .صوابی کے نواحی گاوٴں میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت میں بارودی مواد کا دھماکا، اسکول کی عمارت کو شدید نقصان۔پولیس کے مطابق صوابی کینواحی گاوٴں میر آفتاب کوٹھے کی گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت میں دو جگہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جس میں سی ایک دھماکے سے پھٹ گیا۔ بارودی موادپھٹنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق اسکول کے صحن میں ایک اور جگہ نصب کیا گیا ۔بارودی مواد پھٹ نہیں سکا جس کوبم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔صوابی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔