Time 27 جولائی ، 2024
کاروبار

ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا
10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2ہزار 386 ڈالر ہے۔ 

مزید خبریں :