28 فروری ، 2012
اسلام آباد.. . . . . . وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس میں ان کے وکیل اعتزاز احسن نے پہلے ہی وزیر اعظم کے دفاع میں گواہ اور شہادتیں پیش کرنے کے بجائے بابر اعوان ، سیکریٹری قانون اور سیکرٹری کیبنٹ کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست داخل کر رکھی ہے۔ آج جب سماعت شروع ہوئی تو اعتزاز احسن دے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو ان گواہان کو طلب کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے، میرا دفاع صرف یہی ہے کہ وزیراعظم نے جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کی،قانون کے مطابق وزیراعظم قانونی رائے پر عمل کرنے کے پابند تھے۔ جسٹس سرمد عثمانی کے پوچھنے پر کے کیا وزیراعظم نے کسی اور قانونی ماہر سے مشورہ کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت قانون ہی بہتر رائے دے سکتی ہے۔