Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی میں مون سون اسپیل کے دوران 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی

کراچی میں مون سون اسپیل کے دوران 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی
4 سے7 اگست کے دوران شہر میں ایک سے دو اسپیل تیز بارش کے ہوسکتے ہیں: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات آج سے نظر آئیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے باعث شہر میں کہیں ہلکی اور معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے جب کہ شہر میں ہفتہ کو بھی بارش کا امکان ہے،  پیر سے بدھ کے درمیان تیزبارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 4 سے7 اگست کے دوران شہر میں ایک سے دو اسپیل تیز بارش کے ہوسکتے ہیں جس کے سبب شہر کے اکثر مقامات پر 40  سے 60 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جب کہ چند مقامات پر اسپیل کے دوران 100ملی میٹریا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :