پاکستان
28 فروری ، 2012

کراچی: ملیر کا اسکول جہاں بچوں کی جان مسلسل خطرے میں

کراچی: ملیر کا اسکول جہاں بچوں کی جان مسلسل خطرے میں

کراچی… جان ہتھیلی پر رکھنا، موت کے سائے میں رہنا، اور ہر وقت خطرات کا دھڑکا لگے رہنا، یہ کہاوتیں تو کئی بار سنیں جاتی ہیں کراچی کاایک ایسا اسکول ہے جس میں زیر تعلیم بچوں کو کسی بھی وقت اس صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ملیرسکھیوگوٹھ میں واقع اس سرکاری اسکول میں ایک ہزار سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں لیکن اسکول کے احاطے میں ایک عمارت ایسی ہے جو کئی سال سے خستہ حالت میں موجود ہے اور اس کے در دیوارگرنے اور پلاسترجھڑنے لگاہے جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق متعدد بار اسکول کی عمارت گرانے کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں لیکن شنوائی نہیں ہوتی۔ اسکول کے بچے اس عمارت میں کھیلتے ہیں ،اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش کے دنوں میں اس عمارت کی چھتیں بھی ٹپکنے لگتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ عمارت کسی وقت بھی گر سکتی ہے۔طلبہ کا بھی یہ ہی کہنا ہے کہ ان کے اسکول کی مرمت یا پھر نئی عمارت تعمیر کرائی جائے تاکہ انھیں پڑھنے اور کھیلنے کودنے میں ڈر لگنا بند ہوجائے۔

مزید خبریں :