28 فروری ، 2012
نوشہرہ… گزشتہ روز نوشہرہ میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 27 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا جن میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ چھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ 21 زخمی اب بھی اسپتال میں ہیں جنہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔