08 اگست ، 2024
گوجرانوالا کے علاقے مدن چک میں بچھائی گئی گیس پائپ لائن کو محکمہ سوئی گیس واپس نکال کر لےگیا۔
گیس پائپ لائن مدن چک میں عام انتخابات سے ایک ماہ پہلےبچھائی گئی تھی جسے اب دوبارہ اکھاڑ دیا گیا۔
اہل علاقہ کے مطابق گیس پائپ لائن ن لیگ کےسابق ایم این اےاظہرقیوم ناہراکی سفارش پربچھائی گئی تھی اور اظہرقیوم ناہرا الیکشن ہارگئے تھے۔
اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ اظہر قیوم ناہرا کے کہنے پرگیس پائپ لائن اکھاڑی گئی جب کہ سابق لیگی ایم این اے اظہر قیوم نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان پر الزام غلط ہے اور انہیں علم نہیں گیس پائپ کیوں اکھاڑی گئی۔
دوسری جانب جی ایم سوئی گیس کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن غیر قانونی طور پر بچھائی گئی تھی اس لیے اسے اکھاڑا گیا۔