28 فروری ، 2012
پشاور… پشاور کے شہری بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے نام پر اضافی اخراجات پر سراپا احتجاج ہیں پیسکو نے بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے اضافی بھجوائے ہیں جس کے بعد شہری مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ رامداس میں ہونے والے احتجاجی مطاہرے میں بھی شہریوں نے پیسکو کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھجوائے جانے والے اضافی بل واپس لئے جائیں۔