کھیل
28 فروری ، 2012

تین ملکی سیریز: سری لنکا کا بھارت کو 321 رنز کا ہدف

تین ملکی سیریز: سری لنکا کا بھارت کو 321 رنز کا ہدف

ہوبارٹ…تین ملکی سیریز کے ایک میچ میں دلشان اور سنگاکارا کی سنچریوں کے باعث سری لنکا نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 321رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہوبارٹ میں کھیلے جارہے سیریز کے 11 ویں میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر320رنز بنائے جس میں دلشان کے ناقابل شکست160اور سنگاکارا کے 105 رنز شامل ہیں، دونوں بیٹسمینوں نے بھارتی بالرز کی ایک نہ چلنی دی اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں شاندار200 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے ظہیر خان، پراوین کمار اور جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :