پاکستان
28 فروری ، 2012

سینیٹ : جنرل نشست انتخابات کیلئے جے یو آئی ف کے دو امیدوار دستبردار

سینیٹ : جنرل نشست انتخابات کیلئے جے یو آئی ف کے دو امیدوار دستبردار

پشاور… سینیٹ کے جنرل نشست کے انتخابات کیلئے جے یو آئی (ف) کے دو امیدوار دستبردار ہوگئے۔ جس کے بعد جنرل نشست کے لئے جے یو آئی (ف) کا ایک امیدوار رہ گیا۔ دستربردار ہونے والے امیدواروں میں جے یو آئی ف کے صوبائی ترجمان حاجی عبدالجلیل جان اور اشرف علی شامل ہیں۔ ان امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد جنرل نشست کے لئے جے یوآئی کا ایک امیدوار طلحہ محمود رہ گیا ہے۔ جیو نیوز سے با ت چیت کرتے ہوئے جے یو آئی ف خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لئے راحت حسین اور خواتین نشست کے لئے نعیمہ کشور جے یو آئی (ف) امیدوار ہیں۔

مزید خبریں :