کھیل
14 فروری ، 2013

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر پاکستان4 وکٹوں پر 60 رنز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر پاکستان4 وکٹوں پر 60 رنز

کیپ ٹاؤن…دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقاکے بالرزکے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی ہے اور کھیل کے پہلے روز کھانے کے وقفے پر 60رنز پر4کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ یونس خان24اور اسد شفیق11 رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستانی اوپنرز ابتداء ہی سے جنوبی افریقا کے پیس اٹیک کے سامنے دباؤ کا شکار نظر آئے اورصرف 10 رنز کے مجموعی اسکورپر ناصر جمشید 3 رنز بناکر فلینڈر کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی ویلیئرز کو کیچ دے بیٹھے، محمد حفیظ 17 رنز بناکر اسٹین کا شکار بنے۔ اظہر علی 4 اور مصباح الحق بغیر کوئی رن بناکر آؤٹ ہوئے، دونوں وکٹیں مورنے مورکیل کے حصے میں آئیں۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :