Time 30 مارچ ، 2025
پاکستان

لاہور میں عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے گئے

لاہور میں عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے گئے
سہولت بازار 27 رمضان کو ہی ختم کر دیا گیا تھا، 130 روپے کلو ملنے والی چینی بھی سہولت بازار کے ساتھ ہی ختم ہو گئی: سہولت بازار انتظامیہ/ فائل فوٹو

لاہور: حکومت پنجاب نے عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے۔

سہولت بازار ختم ہونے کے باعث عوام سستی چینی اور چکن سے محروم ہوگئے جس کے باعث عید کے موقع پر ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں صرف ایک بار ہی سستی چینی ملی ہے، 2 دن سے چینی لینے آرہے ہیں چینی موجود ہی نہیں ہے، سہولت بازار میں چکن کا ریٹ تو 595 روپے کلو ہے لیکن چکن غائب ہے۔

اس حوالے سے سہولت بازار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سہولت بازار 27 رمضان کو ہی ختم کر دیا گیا تھا، 130 روپے کلو ملنے والی چینی بھی سہولت بازار کے ساتھ ہی ختم ہو گئی، اب ماڈل بازار میں 160روپے کلو چینی کا اسٹاک موجود ہے، چکن کا گوشت ابھی پہنچا نہیں، جب آئے گا تو آج کا ریٹ پتا چلے گا۔


مزید خبریں :