پاکستان
14 فروری ، 2013

کوہاٹ: ٹل میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

کوہاٹ: ٹل میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

کوہاٹ … کوہاٹ کے علاقے ٹل میں فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 5 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او نے تصدیق کی ہے کہ ٹل میں ایف سی اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 لیویز اہلکار، 2 شہری اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایف سی کی چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دھماکے کے مقام پر 8 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مزید خبریں :