14 فروری ، 2013
لاہور…نباتاتی سائنس کے نمائندہ ادارے کراپ لائف پاکستان نے زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ لاہور بائیو ٹیکنالوجی کمیٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایف ایم سی ایگری کلچر کے زونل منیجر پاکستان ومشرق وسطحی فاروق شاہد نے کہا کہ اس کمیٹی میں زرعی شعبے میں کام کرنیو الی چار بڑی کمپنیوں کو نمائندگی دی گئی ہے، انھوں نے کہا دنیا بھر میں اس وقت 82 فی صد کپاس 75 فیصد سویا بین 32 فی صد مکئی اور 26 فی صد کنولا بائیو ٹیکنالوجی بیجوں سے حاصل کیا جارہا ہے اگر بائیو ٹیکنالوجی شعبے میں تحقیق نہ کی جاتی تو آج بھوک اور افلاس موجودہ شرح کے مقابلے میں 10 سے 15 فی صد زیادہ ہوتی ۔ فاروق شاہد کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کسانوں کی رہنمائی کے لئے کچھ نہیں کر رہا اسی لئے فی ایکڑ پیداوار دیگر ممالک کی نسبت کئی گنا کم ہے۔