14 فروری ، 2013
اسلام آباد… ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے حکومت نے پی ایس او کی 10 ارب50کروڑ روپے جاری کر دیئے۔وزارت خزانہ کے مطابق بجلی گھروں کو تیل کی مسلسل فراہمی کے لیے ادارے کو مزید رقم فراہم کی جائے گی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق پی ایس او کو غیر ملکی سپلائرز کو وزارت خزانہ نے 10.5 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں ، اس اجراء سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے تاخیر سے رقم ملنے پر کویت پٹرولیم نے پی ایس او پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا تھا اور پچاس لاکھ ڈالر تاخیر سے ادائیگی پراسٹیٹ بینک نے بھی پی ایس او سے وضاحت طلب کر لی تھی ذرائع نے مزید بتایا کہ کمپنی نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے غیر ملکی بینکوں سے بھی بات چیت شروع کر دی تھی۔