14 فروری ، 2013
اسلام آباد…ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو درآمدی کوئلے سے 600میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے مجوزہ منصوبے کیلئے 90کروڑ ڈالر قرضہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے مغربی ایشیا کالاس جرہاسر نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر پانی چوہدری احمد مختار سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔وفد نے جامشورو میں درآمدی کوئلے سے مجوزہ پاور پلانٹ کیلئے فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی۔اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بھاشا ڈیم کیلئے بھی ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئندہ ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک کا تکنیکی وفد پاکستان آئے گا جو بھاشا ڈیم سمیت بجلی کے پیداوار ی منصوبوں کیلئے فنڈنگ کا جائزہ لے گا۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے اجلاس میں بجلی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے اور پاور پالیسی کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔