کاروبار
14 فروری ، 2013

ایف بی آر ود ہولڈنگ سیلز ٹیکس کا دائرہ کار وسیع،نیا ایس آر او جا ری

ایف بی آر ود ہولڈنگ سیلز ٹیکس کا دائرہ کار وسیع،نیا ایس آر او جا ری

اسلام آباد…ایف بی آر ود ہولڈنگ سیلز ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نیا ایس آر او جاری کر دیا، تمام کمپنیوں کی خریداریوں پر عائد سیلز ٹیکس کا پانچواں حصہ ود ہولڈنگ ٹیکس میں شامل کیا جائے گا، ایف بی آر کی طرف سے جاری کیئے گئے ایس آر او کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے تحت سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس کیلئے رجسٹرڈ تمام کمپنیوں اپنی خر یداریوں پر سیلز ٹیکس کا پانچواں حصہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے طور پر دینا ہو گا ، ایس آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جو بطور برآمد کنند گان رجسٹرڈ ہیں وہ بھی اپنی تمام خریداریوں پر عائد سیلز ٹیکس کا پانچواں حصہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں دینگے ،اس سے قبل صرف لارج ٹیکس پیئر یونٹس میں رجسٹرڈ کارپوریٹ سیکٹر ایک فیصد سیلز ٹیکس ود ہو لڈ کراتا تھا ایف بی آر کی طرف سے جاری کیا گیا یہ ایس آرفوری طور پر نافذلعمل ہے۔

مزید خبریں :