کاروبار
15 فروری ، 2013

کراچی سمیت سندھ بھرمیں 24 گھنٹے کیلئے تمام سی این جی اسٹیشن بند

کراچی سمیت سندھ بھرمیں 24 گھنٹے کیلئے تمام سی این جی اسٹیشن بند

کراچی…گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھرمیں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے تمام سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق سی این جی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔جس کے باعث 8 بجے سے قبل سی این جی گیس استعمال کرنے والے صارفین گیس کے حصول کے لئے قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوئے،لیکن پٹرول کے مقابلے میں سی این جی کے نرخ کم ہونے کے باعث طویل لائنوں میں لگنے کو ترجیح دی۔

مزید خبریں :