21 اگست ، 2024
لاہورہائی کورٹ نے پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست پر نیب پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
لاہو رہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست غیر ضروری قراردےکر خارج کردی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ نیب کی درخواست عدالت کا وقت ضائع کرنےکے مترادف ہے۔
نیب نے اپنی درخواست میں پرویز الہٰی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے کے احتساب عدالت کےفیصلےکو چیلنج کیا تھا۔
احتساب عدالت نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس کی انکوائری کا ریکارڈ دینے کا حکم دیا تھا۔