پاکستان
15 فروری ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کراچی…بادلوں نے پھر کراچی کا رخ کرلیا،شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور ہواوٴں کے ساتھ تیز بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔کراچی میں موسم کا رنگ ایک مرتبہ پھر بدل گیا ہے،شہر کو گہرے سیاہ بادلوں نے ڈھانپ رکھا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں نیوکراچی، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، سپرہائی وے، سہراب گوٹھ ،آئی آئی چندریگر روڈ ،صدراور دیگر علاقوں میں تیز ہوااور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم سرد اور خوش گوار ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن سے کئی علاقوں میں متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24گھنٹے وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کا کم دباوٴ جو کل تک سندھ اور بلوچستان میں تھا اس نے آج کراچی کا رخ کرلیا ہے۔

مزید خبریں :