کاروبار
15 فروری ، 2013

پی ایس او کو وزارت خزانہ سے 10 ارب روپے سے زائد کی رقم مل گئی

پی ایس او کو وزارت خزانہ سے 10 ارب روپے سے زائد کی رقم مل گئی

کراچی…پی ایس او کو وزارت خزانہ سے 10 ارب روپے سے زائد کی رقم مل گئی ، فنڈز ملنے کے بعد ادارے نے ملک میں فرنس آئل کی فراہمی بڑھا دی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے 10 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم ملنے کے بعد پی ایس او نے ملک میں فرنس آئل کی فراہمی 8 ہزار ٹن سے بڑھا کر 13 ہزار ٹن کردی ہے۔ حکام کے مطابق جو پاور کمپنیاں اپنی ادائیگیاں بروقت کررہی ہیں انُہیں فرنس آئل دیا جارہا ہے۔پی ایس او نے روں ماہ کی 19 تاریخ سے 28 تاریخ تک مجموعی طور پر 56 ارب روپے کی بین الاقوامی ادائیگیاں کرنی ہیں۔اب بھی مختلف اداروں نے پی ایس او کو تقریباً 150 ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ صرف وزارت پانی وبجلی ادارے کی 130 ارب روپے کی مقروض ہے۔

مزید خبریں :