15 فروری ، 2013
لاہور… ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال 12ویں روز بھی جاری ہے، ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت پنجاب ان کے مطالبات منظور نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا ۔سروسز اسپتال کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ میں ڈاکٹروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی مسلسل بے حسی نے اُنہیں کسی اہم مقام پر دھرنا دینے پر مجبور کر دیا ہے ، وائی ڈی اے کی جنرل کونسل میں جلد کوئی فیصلہ کیا جائے گا ، دوسری جانب محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی ڈاکٹر گوجرانوالہ اسپتال کے ایم ایس سے معذرت کرلیں تو وہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں واپس لینے کو تیار ہیں۔