پاکستان
15 فروری ، 2013

آنے والے وقتوں میں ایم کیو ایم اپوزیشن میں ہوگی، منظوروسان

آنے والے وقتوں میں ایم کیو ایم اپوزیشن میں ہوگی، منظوروسان

کراچی…سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان نے خیال ظاہر کیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ایم کیو ایم اتحادی نہیں بلکہ اپوزیشن میں ہوگی۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظوروسان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ایم کیوایم کا جمہوری حق ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ لیاری والوں کے خلاف مقدمات جب بنائے گئے وہ دبئی میں تھے اس لئے وہ اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور رہے گا۔اِس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی کاکہناتھا کہ یہ عام انتخابات کا وقت ہے بلدیاتی الیکشن کانہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اتحادی ہے ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :