15 فروری ، 2013
مردان …وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے قافلے کو مردان میں خود کش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش گئی تاہم وزیر اعلیٰ اور قافلے میں شریک تمام افراد محفوظ رہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مردان کے علاقے پیرانو ڈاگ میں جلسہ عام سے خطاب کرنے جا رہے تھے۔ جونہی وزیر اعلیٰ کا قافلہ مردان یونیورسٹی کے قریب پہنچا۔ کالج چوک پر موجود خود کش حملہ آور نے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے خود کش حملہ آور پر فائرنگ کی، اس دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکریٹری جاوید خاکی کے مطابق امیر حیدر ہوتی کا قافلہ اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہا اور جلسہ گاہ پہنچ گیا۔