کاروبار
15 فروری ، 2013

اے ڈی بی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کیلئے 90کروڑڈالرکاقرضہ دے گا

اے ڈی بی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کیلئے 90کروڑڈالرکاقرضہ دے گا

اسلام آباد…ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو درآمدی کوئلے سے 600میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے 90کروڑ ڈالر قرضہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔وزارت پانی و بجلی کے جاری اعلامیئے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار سے ملاقات کی ۔وفد نے جامشورو میں درآمدی کوئلے سے لگائے جانے والے پاور پلانٹ کیلئے وفاقی وزیر کو فنڈنگ کی یقین دہانی کرا دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بھاشا ڈیم کیلئے بھی ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، آئندہ ہفتے اے ڈی بی کا تکنیکی وفد پاکستان آئے گا جو بھاشا ڈیم سمیت بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر فنڈنگ کا جائزہ لے گا۔

مزید خبریں :