پاکستان
15 فروری ، 2013

عظمیٰ بخاری پنجاب اسمبلی کی رُکنیت سے مستعفی، پیپلزپارٹی بھی چھوڑدی

عظمیٰ بخاری پنجاب اسمبلی کی رُکنیت سے مستعفی، پیپلزپارٹی بھی چھوڑدی

لاہور…پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے شوہر سمیت پارٹی چھوڑ دی، اُنہوں نے اپنی اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کے مختلف معاملات پر پارٹی سے اختلافات چل رہے تھے۔ وہ خواتین کی خصوصی نشست پر ایم پی اے منتخب ہوئیں تھیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پارٹی میں وہ عزت اور احترام نہیں مل رہا جس کی وہ مستحق ہیں۔ عظمی بخاری سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان کی اہلیہ ہیں جو پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل بھی رہے ہیں۔

مزید خبریں :