15 فروری ، 2013
پشاور…گورنر خیبر پختونخوا نجینئر شوکت اللہ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہو تی کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اُسے بزدلانہ فعل قرار دے دیا ہے۔پشاور سے جاری بیان میں گو رنر شو کت اللہ نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے قافلے پر خودکش حملہ بز دلانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور ان کے قافلے کے بخیریت منزل پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔