کاروبار
15 فروری ، 2013

پاکستان میں یورو ٹو معیار کا پیٹرول تیار کرنے کی منظوری

پاکستان میں یورو ٹو معیار کا پیٹرول تیار کرنے کی منظوری

اسلام آباد … مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں یورو ٹو معیار کا پیٹرول تیار کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی سربراہی میں آئل ریفائنریز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ بعد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ یورو ٹو معیار کا پیٹرول تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے، پیٹرول میں سلفر کی مقدار ایک فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد کی جائے گی، فیصلے پر یکم مارچ سے عمل درآمد ہو گا، ڈیزل میں بھی یورو ٹو معیار کی طرف جائیں گے۔

مزید خبریں :