15 فروری ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی کے قافلے پر خودکش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی اورانتہاء پسندی قومی مسئلہ ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ عسکری قیادت ، سیاسی ومذہبی جماعتیں اور عوام ایک نکتہ پر متفق ہوکرپاکستان کی سلامتی وبقاء اور قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ الطاف حسین نے دہشت گردی کے واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا۔