پاکستان
15 فروری ، 2013

سیاسی میدان میں زور لگانے کا وقت آ گیا، فاروق ستار

سیاسی میدان میں زور لگانے کا وقت آ گیا، فاروق ستار

لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اب سیاسی میدان میں زور لگانے کا وقت آ گیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کے لئے صلاح مشورے جاری ہیں۔ خواتین اور نوجوانوں کو اسمبلیوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ متوسط طبقے کے لوگ اسمبلیوں میں پہنچیں گے تو ملک کے مسائل حل ہوں گے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن سے وابستہ مقدمات واپس لئے گئے تو مسائل بڑھیں گے۔ مقدمات عدالتی کارروائی کے مطابق ہی ختم ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :