پاکستان
15 فروری ، 2013

سینٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس،وفاقی وزیر کی عدم شرکت پرارکان کاشدید احتجاج

سینٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس،وفاقی وزیر کی عدم شرکت پرارکان کاشدید احتجاج

اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں مسلسل تیسری بار بھی وفاقی وزیر اور سیکریٹری مواصلات کی عدم حاضری پر ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملہ استحقا ق کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آبادمیں سینیٹر داود اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹر ہمایوں مندوخیل کاکہناتھاکہ وفاقی وزیر دو گھنٹے نہیں بھی نہیں دے سکتے، یہ ناقابل قبول ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ وزیر مواصلات کے پاس وزیراعظم سے ملنے کا وقت ہے، یہاں آنے کا نہیں۔ وزارت پوسٹل سروسز کے ایجنڈا آئٹم پر سینیٹر زاہدخان نے تیمرگرہ ہیڈ کوارٹر میں ڈاک خانہ قائم نہ کرنے پر اجلاس میں موجود پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختون خوا کو چھ ماہ کیلئے معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :