پاکستان
15 فروری ، 2013

لاہور کے لیڈی ایچی سن اسپتال سے 2 دن کا بچہ اغوا

لاہور…لاہور کے لیڈی ایچی سن اسپتال سے نوسر باز خاتون دو دن کا بچہ اغوا کر کے لے گئی۔پولیس کے مطابق نارنگ منڈی کے زاہد کی بیوی عائشہ نے دو روز پہلے ایک بچے کو جنم دیا۔ نوسر باز خاتون عائشہ کی والدہ مجیدہ بی بی کو ورغلا کر بچے کو لے کر فرار ہو گئی۔ پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید خبریں :