پاکستان
15 فروری ، 2013

ججز کی غیر مستقلی اور ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزامات کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

ججز کی غیر مستقلی اور ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزامات کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے دوججز کو مستقل نہ کیے جانے اور ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزامات کے خلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مصطفی لاکھانی ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے جواب کیلئے وفاقی وزارت قانون،پارلیمانی کمیٹی اور اٹارنی جنرل کو 19 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔صدر سندھ ہائیکورٹ بار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی نے بغیر تحقیق جسٹس ندیم اختر اور جسٹس شفیع صدیقی پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام عائدکیااور پارلیمانی کمیٹی نے اُسی بے بنیاد الزام کے تحت معزز ججز کو سندھ ہائیکورٹ میں مستقل جج کرنے سے انکار کیا گیا۔اُن کا موٴقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اس عمل سے قابل احترام ججز کی تضحیک کی گئی ہے۔

مزید خبریں :