پاکستان
15 فروری ، 2013

اے پی سی کوئی اہمیت نہیں ،سنجیدہ حکومتی کوششوں کے منتظرہیں،طالبان

اے پی سی کوئی اہمیت نہیں ،سنجیدہ حکومتی کوششوں کے منتظرہیں،طالبان

پشاور…اے این پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی کوانتخابی مہم جوئی اور اعلامیہ الفاظ کاکھیل قرار دیا۔انھوں نے ان خیالات کا اظہارجیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں کیا۔ان کے مطابق اعلامیے میں امن مذاکرات کیلئے روڈ میپ نہیں دیاگیا اور یہ اعلامیہ اے پی سی میں شریک سیاسی رہنماوٴں کی اہلیت پرسوالیہ نشان ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے حامی اسلام اورملک کی بھلائی کیلئے بھری ہے جسے ان کی کمزوری نہ سمجھاجائے۔ تحریک طالبان نے مذاکرات سے کبھی پردہ پوشی نہیں کی اور قیام امن کی خاطرمستقبل میں بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی حکومت کی جانب سے سنجیدہ اورنتیجہ خیزجواب کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں :