15 فروری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ریکسر پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پرانا گولیمار ریکسر پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے، 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز افضل ندیم ڈوگر کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم سول اسپتال میں 2 افراد کی لاشیں اور 4 زخمی لائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے بارات کی گاڑیوں پر فائرنگ کی ۔