15 فروری ، 2013
لاہور…پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ طالبان سے آئین اورقانون کے تحت مذاکرات ہونے چاہئیں۔ لاھور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں ، طالبان سیز فائر کردیں اور افواج پاکستان بھی وقتی طورپر آپریشن بند کردیں۔ انکا کہناتھاکہ پاکستانی طالبان مذاکرات کے لئے اپنے نمائندوں کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں اے پی سی کامیاب رہی ہے ،افغانستان میں بھی طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قیام امن کیلیے پاکستانی علماء ہر جگہ جانے کو تیا رہیں ۔