15 فروری ، 2013
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے پیپلزپارٹی کے اراکان اسمبلی کے نام پہلے ہی بتادئیے تھے ،ان کا جانا نئی بات نہیں۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو نون لیگ سے رابطے رکھنے پر نوٹس بھی جاری کررکھے ہیں ، انکے ترقیاتی فنڈ بھی اسی لیے روکے گئے تھے۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری نے سمیع اللہ خان کو جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹائے جانے پر پارٹی چھوڑ ی ہے، نون لیگ میں انہیں ٹکٹ ملنا خام خیالی ہے۔