15 فروری ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ایک گودام پر چھاپا مارکر 10ٹن سے زیادہ چرس ضبط کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فراز احمد شریف کے مطابق ماڑی پور روڈ پر ایک گودام پر چھاپے کے دوران 10 ٹن سے زاید چرس برآمد کی گئی ، لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتار ی کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اے این ایف حکام نے بتایا کہ ضبط کی گئی چرس بیرون ملک اسمگلنگ کیلیے گودام میں رکھی گئی تھی۔