کھیل
28 فروری ، 2012

پہلا سیمی فائنل: درونتو راج شاہی کا بریسال برنرز کو185 رنز کا ہدف

 پہلا سیمی فائنل: درونتو راج شاہی کا بریسال برنرز کو185 رنز کا ہدف

میرپور…بنگلا دیش پریمئر لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں ایروین اور مشفق الرحیم کی شاندار بیٹنگ کے باعث درونتو راج شاہی نے بریسال برنرز کو میچ جیتنے کیلئے185رنز کا ہدف دیا ہے۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے اس میچ میں بریسال برنر نے ٹاس جیت کر درونتو راجشاہی کو بیٹنگ کی دعوت کی۔ یاسر عرفات کی تباہ کن بولنگ نے درونتو راجشاہی کو ابتداء ہی میں شدید مشکلات سے دوچار کردیا جب پہلے ہی اوور میں صرف 3 رنز پر اس کے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین پویلین واپس لوٹ گئے۔ شاہ زیب حسن 2 جبکہ جنید صدیق اور سیموئلز کوئی رن نہ بناسکے، تاہم ایروین اور مشفق الرحیم نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ ایروین نے 61 گیندوں پر 82 جبکہ مشفق الرحیم نے 33 گیندوں پر58 رنز بنائے۔ عبدالرزاق نے ناقابل شکست 32 رنز اسکور کیے، یوں درونتو راج شاہی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ یاسر عرفات نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :