16 فروری ، 2013
فیصل آباد.... زیر تعمیر انڈس پاس میں واسا کی پائپ لائن پھٹنے سے پانی بھرگیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی میں تین افراد ڈوبے ہوئے ہیں ، لیکن انتظامیہ کچھ نہیں کررہی۔عبداللہ پور کے علاقے میں نہر کے دونوں اطرف انڈر پاس کی تعمیر جاری ہے۔ انڈر پاس سے گزرنے والا واسا کا پائپ گزشتہ رات پھٹ گیا اور نہر کا پانی انڈر پاس میں داخل ہوگیا۔ موقع پر موجود 2 افراد پانی میں گر گئے جنھیں ریسکیو عملے نے فوراً ہی نکال لیا۔ جبکہ مقامی افراد کا کہناہے کہ اب بھی تین لوگ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جن کا پتا نہیں چل رہا اور انتظامیہ بھی کچھ نہیں کررہی۔دوسری جانب ڈی سی او محمد امین چوہدری جب موقع پر صوتحال کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے تو لوگوں نے انھیں گھیرلیا اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔ ادھر کمشنر فیصل آباد طاہر حسین کے مطابق نہر میں پانی کا بہاو¿ کم کرادیا گیا ہے۔ انڈر پاس کے اطراف بند باندھے جارہے ہیں۔