16 فروری ، 2013
قاہرہ…مصری حکومت کے مخالفین کی دارالحکومت قاہرہ میں ہنگامہ آرائی جاری ہے۔جمعہ کی رات بھی قاہرہ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں ، مظاہرین پولیس پر پٹرول بموں سے حملے کئے، جنہیں منتشر کرنے کیلیے پولیس نے مظاہرین پرآنسوگیس کے شیل فائر کیے،احتجاج تین ہفتوں سے کیاجارہا ہے، تاہم اب اس میں کمی آگئی ہے۔