پاکستان
16 فروری ، 2013

جیکب آباد میں نکاسی آب کے منصوبے وبال جان بن گئے

جیکب آباد میں نکاسی آب کے منصوبے وبال جان بن گئے

جیکب آباد…جیکب آباد میں نکاسی آب کے منصوبے وبال بن گئے ۔گلی محلوں میں گندا پانی جمع،کھلے نالوں میں گرنے سے کئی بچے جاں بحق جیکب آباد شہر میں 80کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نکاسی آب کے منصوبے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرد یا ہے۔ سندھ حکومت نے جیکب آباد کے شہریوں کے پرانے مطالبے پر80کروڑ روپے کی لاگت سے نکاسی آب کے نظام کوبہتر بنانے کامنصوبہ شروع کیا۔خطیررقم خرچ کرنے کے باوجود اس منصوبے سے شہریوں کی مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیں۔ شہر کے گلی محلوں اور بازاروں میں گندا پانی کھڑا ہے۔ جبکہ مختلف علاقوں میں کھلے نالوں میں متعدد بچے گر کر ہلاک ہو چکے ہیں جس پر شہریوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا لیکن بے سودرہا۔ شہری کہتے ہیں کہ نالے کھلے ہوئے ہیں۔ ہر طرف گندگی ہے۔ہم اس کے لئے بہت پریشان ہیں چھوٹے بچے گر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اور نکاسی آب منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق احمد برڑو اس صورتحال پرکوئی بات کرنے کوتیارنہیں۔ان کاکہناہے جب یہ منصوبہ شروع ہوا وہ یہاں پر نہیں تھے تاہم اس کی تکمیل کے لیے USAIDکی مدد سے مزید 60کروڑ روپے خرچ ہونے ہیں۔ جیکب آباد کے شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آ ب کا منصوبہ مکمل ہو یا نہ ہو مختلف علاقوں میں کھلے ہوئے نالوں کو فوری طور پرچھت ڈال کربند کیاجائے تا کہ گلی محلوں میں کھیلنے اوراسکول جانے والے چھوٹے بچے محفوظ رہ سکیں۔

مزید خبریں :