16 فروری ، 2013
اسلام آباد… کامران فیصل کیس پر رپورٹ کو آج حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، توقع ہے کہ یہ رپورٹ پیر کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی جائے گی ڈاکٹر آئی یو بیگ کی زیر صدارت اسلام آباد میں پولی کلینک اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کامران فیصل کیس سے متعلق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا اور اس میں کامران فیصل کیس کی رپورٹ کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔کیس کی حتمی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک کے دستخط سے جاری ہو گی،جو پیر کو پولیس کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی پولیس نے بھی اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کر کے رپورٹ جلد مکمل کرنے کا کہا ہے تا کہ یہ 19 فروری کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جا سکے۔